پشاور(آئی پی ایس)خیبر پختونخوا میں لمپی سکن سے ہلاک جانوروں کی تعداد 146 ہوگئی،
تازہ رپورٹ کے مطابق بنوں میں 20،لکی مروت 18 ڈی آئی خان اور چارسدہ میں 14،14 جانوروں کی ہلاکت ہوئی جبکہ صوبے میں لمپی اسکن سے متاثرہ جانوروں کی تعداد 6 ہزار 711 تک پہنچ گئی ،بنوں 868،پشاور 750 اور کوہاٹ میں 685 جانور لمپی سکن بیماری سے متاثر ہوگئے ہیں،رپورٹ کے مطابق صوبے میں ابتک 93ہزار 917 جانور کی ویکسنیشن کروائی گئیں ہیں۔