اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

صبح صبح افسوناک خبر آگئی

قصور(آئی پی ایس)  چھانگامانگا روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل پرسوار ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

ریسکیو کے مطابق چھانگا مانگا روڈ پر حادثے کا شکار افراد 6 سالہ بچی اقصیٰ کے انتقال کی خبر سن کر موٹر سائیکل پر لاہور سے اوکاڑ ہ جارہے تھے کہ جمبر کے قریب ان کی موٹرسائیکل سامنے سے آنے والے ڈمپر سے ٹکراگئی۔

حادثے میں منیر، اس کی بیوی منزہ ، بیٹا 7 سالہ فیضان اور  4 سالہ احمد جاں بحق ہوگئے جب کہ 25سالہ ماریہ اورایک سالہ زینب زخمی ہوگئی۔

ریسکیو کے مطابق متاثرہ خاندان کا تعلق حجرہ شاہ مقیم سے تھا اور وہ لوگ محنت مزدوری کیلئے لاہور میں مقیم تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker