اہم خبریںپاکستان

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے موبائل وہیکلز رجسٹریشن سروس شروع کر دی

اسلام آباد (آئی پی ایس )ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے عوامی سہولیت کیلئے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے موبائل وہیکلز رجسٹریشن سروس شروع کر دی ،موبائل سروس ابتدا میں اسلام آباد کے پانچ پارکس میں دستیاب ہو گی ،پیر کو ایف نائن پارک ، منگل کو کچنار پارک ، بدھ کو جاسمین اینڈ روز گارڈن ، جمعرات کو ٹریل تھری جبکہ جمعہ کو شالیمار گرائونڈ میں موبائل سروس فراہم کی جائے گی ۔

انسپکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ محمد ناصر نے کہا کہ موبائل سروس کی ٹائمنگ آفس ٹائمنگ کے بعد کی رکھی گئی ہے تا کہ جن کو دفتری اوقات میں وقت نہ مل سکے ، وہ شام کو یہاں آ کر گاڑی کی رجسٹریشن ، ٹرانسفر اور ٹوکن کروا سکیں ، موبائل سروس گرمیوں سے پانچ سے سات جبکہ سردیوں میں شام تین سے پانچ بجے تک کام کرے گی ۔

اس موقع پر شہریوں نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کی موبائل سروس کو سراہتے ہوئے کہا کہ پہلے پورا دن ضائع ہو جاتا تھا ، اس اقدام سے وقت کی بچت ہو گی ، موبائل سروس کے سٹاف کا رویہ بھی بہت دوستانہ ہے ، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کے باہر ایجنٹ پیچھے پیچھے پھرتے تھے ، یہاں ایسا کوئی مسئلہ نہیں ، یہاں پر تمام کام ون ونڈو آپریشن کی طرح ہوتا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker