ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے توانائی بچت مہم کے سلسلے میں ترمیمی نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق ہفتے کے روز کاروباری اوقات سے متعلق پابندیوں کا اطلاق نہیں ہوگا۔اعلامیے کے مطابق ہفتے کو کاروباری، تجارتی مراکز میں اوقات کار کی پابندی نہیں ہوگی۔ نوٹیفکشین میں کہا گیا ہے کہ دکانوں اور کاروباری مراکز کی بندش کے احکامات کا اطلاق ہفتے والے دن پر نہیں ہوگا۔ واضح رہے کہ 18جون کو ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد میں کاروباری سرگرمیاں رات 9 بجے کے بعد بند رکھنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ میڈیکل اسٹورز، اسپتالوں، پیٹرول پمپس، سی این جی اسٹیشنز، بیکریز اور دودھ کی دکانوں پر اس فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا، ان پابندیوں کا اطلاق 31جولائی تک ہوگا۔