سی ڈی اے مزدور یونین کے معاہدے کے مطابق پچاس ملازمین حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے روانہ ہوگئے،اس سلسلے میں الوداعی تقریب سی ڈی اے مزدور یونین کے مرکزی آفس میں منعقد ہوئی جس میں عازمین حج میں سفری دستاویزات اور سامان تقسیم کیا گیا اس موقع پرکاروان الجناح کے منیجنگ ڈائریکٹر رفیق احمد بھٹہ، سینئر صحافی عامر رفیق بٹ،فوٹو جرنلسٹ کے ایسوسی ایشن کے صدر سہیل ملک،راجہ ابرارسمیت سی ڈی اے مزدور یونین کے عہدیداران موجود تھے،اس موقع پر عازمین حج سے خطاب کرتے ہوئے قائد مزدور سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسین نے کہا کہ اس سال پچاس ملازمین کی حج پر روانگی سی ڈی اے مزدور یونین کے اعزاز کی بات ہے،سابقہ ادوار میں فریضہ حج سیاست کی نظرہو گیا لیکن سی ڈی اے مزدور یونین ہمیشہ رنگ،نسل اور مذہب سے بالاتر ہوکر مزدور کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور انشا اللہ اسی طرح اس خدمت کو جاری رکھاجائے گا،عازمین حج کے لیے سعودیہ میں بہترین انتظامات کیے گئے ہیں جس پر ہم حکومت پاکستان او روزارت مذہبی امور کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں،اس موقع پر انھوں نے کہا کہ اگلے سال انشا اللہ ساٹھ ملازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے،سی ڈی اے مزدور یونین کے مطالبے پر دس ملازمین کا حج کوٹہ میں اضافہ کرنے پر ہم چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد اور تمام بورڈ ممبران و سی ڈی اے انتظامیہ کا شکریہ اداکرتے ہیں کہ انھوں نے مزدور دوستی کا ثبوت دیا اور اسی طرح انشا اللہ بہت جلد سی ڈی اے ملازمین کے تمام مسائل کو حل کیا جائے گا،آخر میں انھوں نے عازمین حج کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ تمام حجاج کرام بطور پاکستان کے سفیر حج کا فریضہ اداکرنے جا رہے ہیں لہذا وہاں کے قوانین اور اصولوں کو مدنظر رکھ کر مکمل پابندی کی جائے تاکہ ہمارے ملک کی نیک نامی میں اضافہ ہو سکے اس کے ساتھ ساتھ ملک اور ادارے کی ترقی کے لیے خصوصی دعاں کی اپیل ہے۔