اسلام آباد

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے پٹواری اور ریونیو افسران کو اہم ہدایات جاری کردیں

 

اسلام آباد(آئی پی ایس) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے اسلام آباد کے پٹوار ی اور ریونیو آفیشیلز کے ساتھ ملاقات کی ۔

 

ملاقات کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کہ پٹواری حضرات اپنے سرکل آفسز میں عوام کی خدمت کے لئے زیادہ ٹائم دیں،زمین کی رجسٹریاں اور انتقال کا جلد از جلد اندراج کریں اور کلئیر کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایات دیں کہ اپنے سسٹم کو مزید بہتر بنائیں تاکہ شکایت کا موقع نہ ملے ۔

 

کلکٹر ریونیو کو ہدایات دیں کہ پٹواری حضرات اور ریونیو آفیشلز کے لئے دن میں تین گھنٹے کا ٹائم نوٹیفائیڈ کیا جائے ۔ اس پر سوموار سے عملدرآمد شروع کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ نوٹیفائیڈ اوقات کا ٹائم ٹیبل ہرسرکل آفس کے باہر چسپاں کیا جائے تاکہ عوام کو کوئی پریشانی نہ ہو ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker