اسلام آباد

ڈپٹی کمشنر عرفان میمن نے اسلام آباد میں پولیو مہم کا افتتاح کر دیا

 

اسلام آباد(آئی پی ایس) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی نے اسلام آباد میں پولیو مہم کا افتتاح کر دیا۔ ترلائی دیہی مرکز صحت اسلام آباد میں بچوں کوپولیو کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا ۔دیہی مرکز صحت کی مختلف شعبوں کا معائنہ بھی کیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شہریار خان ڈائریکٹر پولیو تدارک پروگرام اور پولیو ورکر ز بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ اس مہم کے ذریعے اسلام آباد میں چار لاکھ اٹھارہ ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ملک سے پولیو کے تدارک کے کے لئے پولیو ورکرز کلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔ والدین سے گزارش ہے کہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لئے عملے سے تعاون کریں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker