
اسلام آباد (آئی پی ایس) معیشت کو ڈبونے کے فیصلے کروانے کے بعد مفتاح اسماعیل کو فارغ کیا جا رہا ہے ، ان کی جگہ مشہور زمانہ اسحاق ڈار کو لایا جا رہا ہے ۔
یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہی ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شہباز گل نے کہا کہ اسحاق ڈار نے پچھلی باری ڈالر ریٹ کو جعلی طریقے سے کنٹرول کرنے کیلئے 33 ارب روپے ضائع کئے تھے ۔