اہم خبریںپاکستانتازہ ترینصحت

کوروناوائرس کی چھٹی لہر شدت اختیار کر گئی ،سینکڑوں افراد متاثر

 

اسلام آباد (آئی پی ایس) کورونا کی چھٹی لہر کی شدت بڑھنے لگی، چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر 2 اعشاریہ 22 فیصد پر آ گئی، ملک بھر میں مزید 309 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

این آئی ایچ کے مطابق گذشتہ24 گھنٹےکےدوران 13 ہزار 941 کوروناٹیسٹ کیےگئے جن میں سے 309 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ ملک میں کورونامثبت کیسزکی شرح 2.22 فیصد ہو گئی ہے۔

این آئی ایچ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملک بھرمیں 24 گھنٹےکےدوران کوروناسےکوئی ہلاکت نہیں ہوئی تاہم کوروناسےمتاثر 80 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker