اسلام آباد(آئی پی ایس)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی زیر صدارت ڈینگی کنٹرول کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد۔اجلاس میں متعلقہ اداروں نے ڈینگی کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال اور تدارک کے لئے کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی۔اجلاس میں بتایا گیاکہ ڈینگی لاروا کے تدارک کے لئے اور صفائی اور کھڑے پانی کی جگہوں کو چیک کرنے کے لئے سی ڈی اے اور آئی سی ٹی کی ٹیمیں شہری اور دیہی علاقوں میں اپنے کام میں مصروف عمل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام ہسپتالوں سے ڈینگی مشتبہ کیسز کی لسٹ طلب کرنے کی ہدایات دیں ، انہوں نے کہا کہ عوام کی آگاہی کے لئے ڈینگی لاروا کے تدارک کے لئے پمفلٹ عوامی مقامات پر نمایاں جگہ آویزاں کئے جائیں ۔