دلچسپ

بینڈ باجے والے کے چکر میں دوخاندانوں نے ایک دوسرے کی’’بینڈ‘‘ بجا دی

 

بھارت میں اکثر کچھ ایسے واقعات ہوجاتے ہیں جو سننے یا دیکھنے میں بہت کم پیش آتے ہیں۔

 

اسی طرح ایک واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش میں پیش آیا جہاں دلہا لڑکی والوں سے معمولی تنازع پر دلہن کو چھوڑ کر بارات واپس لے گیا ۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں اکثر شادی بیاہ کے موقع پر ایسے عجیب و غریب واقعات رونما ہوتے ہیں جس میں کبھی دلہن کسی معمولی بات پر شادی سے انکار کردیتی ہے تو کبھی دلہا کسی بات کو تنازعہ بناکر منڈپ سے اٹھ کر چلا جاتا ہے۔ایسا ہی ایک تازہ واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش میں پیش آیا جہاں دلہا بھری محفل سے اٹھ کر چلا گیا

 

کیوںکہ دلہن والوں نے بینڈ باجے والوں کی فیس ادا کرنے سے انکار کردیا تھا،دلہے نے اپنے اور خاندان کی بے عزتی محسوس کرتے ہوئے گلے میں پہنا ہوا ’ہار‘ توڑ دیا اور بارات واپس لے کرچلا گیا۔ رپورٹ کے مطابق جب شادی کی رسومات ادا کی جا رہی تھیں، بینڈ نے دولہا والوں سے رقم کا مطالبہ کیا لیکن انہوں نے یہ کہہ کر دینے سے انکار کر دیا کہ انہیں دلہن کی طرف سے ادا کیا جانا چاہیے جس پر دونوں خاندانوں میں جھگڑا شروع ہوگیا،ہاتھا پائی تک بات پہنچ گئی،شادی والا گھر میدان جنگ بنا رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker