اسلام آباد(آئی پی ایس) ریزیڈنٹس ویلفیئر سوسائٹی جی فورٹین فور کے زیر اہتمام ایک میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں سیکٹر میں پینے کے پانی کے بدترین بحران کے یک نکاتی ایجنڈا پر بحث کی گئی۔اس میٹنگ میں شہریوں کی بڑی تعداد کے ساتھ ساتھ ویلفیئر کمیٹی کے سابقہ عہدے داران نے بھی شرکت کی۔ شہریوں کی طرف سے مندرجہ ذیل تجاویز پر اتفاق رائے پایا گیا۔ا۔ تمام شہریوں نے احتجاج کیا کہ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلایز ہاوزنگ اتھارٹی شہریوں کو پائپ لائن اور ٹینکر کے ذریعے پانی سپلائی کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔ باوجود اسکے کہ شہری انفرادی اور اجتماعی حیثیت میں بارہا ہاوزنگ اتھارٹی کو اس کی شکایت کر چکے ہیں اور ریزیڈنٹس ویلفیئر سوسائٹی شہریوں کی نمائندگی کرتے ہوے متعدد میٹنگز ہاوزنگ اتھارٹی کے حکام کے ساتھ کر چکی ہے مگر ہاوزنگ اتھارٹی کی طرف سے بارہا یقین دہانیوں کے باوجود مسئلہ کے حل کی طرف کوئی پیشرفت نظر نہ آسکی۔2۔ریزیڈنٹس ویلفیئر سوسائٹی نے بتایا کہ ہاوزنگ اتھارٹی سیکٹر میں موجود پانی کے سٹوریج ٹینکوں میں مناسب مقدار میں پانی مہیا نہیں کرپارہی جس کی وجہ سے شہریوں کو بذریعہ پائپ لائن پانی کی سپلائی مناسب طریقے سے نہیں ہوسکتی۔شہریوں نے زور دیا کہ ہاوزنگ اتھارٹی کو اس مسئلے کا کوئی مستقل اور دیرپا حل فوری طور پر تلاش کرنے کی ضرورت ہے3۔ شہریوں نے بتایا کہ سیکٹر کی کافی گھروں تک تو پائپ لائن بچھائی ہی نہیں گئی ہے اور بہت سے گھر ایسے بھی ہیں جن میں پانی لائن تو موجود ہے مگر پانی کا پریشر نہ ہونے کے برابر ہے۔ جسکی وجہ سے شہری پرائیویٹ ٹینکر مارکیٹ سے 4000 سے 6000 روپے کا ٹینکر خریدنے ہر مجبور ہیں۔4۔ شہریوں نے ہاوزنگ اتھارٹی کے کنٹریکٹر کی من مانیوں کو کنٹرول نہ کرنے کے رویے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اس کو کنٹریکٹر اور ہاوزنگ اتھارٹی حکام کی ملی بھگت قرار دیا اور ہاوزنگ اتھارٹی حکام پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر اقدامات کریں کہ کنٹریکٹر شہریوں کو ضرورت کے مطابق پانی ہاوزنگ اتھارٹی کے منظور شدہ ریٹ پر مہیا کرے۔5۔ شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے ویلفیئر سوسائٹی سے پانی کی سپلائی میں درپیش مشکلات مسائل اور ان کے حل کے متعلق سوالات کئے۔ اور بتایا کہ ہاوزنگ اتھارٹی کی بدانتظامی اور عدم توجہی کی وجہ سے شہری بری طرح سے متاثر ہو رہے ہیں 6۔ ایک شہری نے اپنی کہا کہ وہ رضاکارانہ طور پر اس مسئلہ کے حل کے لئے چئیرمین سی ڈی اے، ڈی جی ہاوزنگ اتھارٹی سے مل۔کر خانپور ڈیم سے شاہ اللہ دتہ پائپ لائن منصوبہ پر کام کو تیز کروانے کی کوشش کریں گے ۔7۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ ہاوزنگ اتھارٹی ان کو پانی کی سپلائی کے کنٹریکٹ کی کاپی اور پانی کی پیمنٹ کے ریکارڈ کا کاپی مہیا کرے۔8۔ شہریوں نے زور دیا کہ ہاوزنگ اتھارٹی اور کنٹریکٹر کی ملی بھگت کو بے نقاب کرنے کے لئے نیب اور ایف آئی اے میں درخواستیں جمع کروائی جایئں اور ہاوزنگ اتھارٹی کے اعلی حکام سے میٹنگز کی جایئں تاکہ پانی کے مسائل کا فوری دیرپا اور مستقل حل حاصل کیا جاسکے۔