اسلام آباد(آئی پی ایس)ایم سی آئی ، ڈی ایم اے کا تجاوزات کے خلاف آئی ایٹ میں آپریشن ،غیرقانونی شیڈز اور بورڈز کو ہٹا دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ڈی ایم اے شکیل ارشد کی ہدایت پر آئی ایٹ میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا جس میں سرکاری زمین پر تجاوزات کو ختم کیا گیا ۔
تجاوزات کے آپریشن کے دوران غیر قانون شیڈز اور بورڈ کو ہٹایا گیا ۔ آپریشن اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈی ایم اے لیاقت حیات کی زیر نگرانی کیا گیا۔