اہم خبریںپاکستان

وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود سے سعودی سفیر کی ملاقات

اسلام آباد(آئی پی ایس ) وفاقی وزیر مواصلات پوسٹل سروسز اسعد محمود سے پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات،وزات مواصلات میں ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے در میان تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا ،اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام محبت اور اعتماد کے گہرے رشتے میں جڑے ہیں ،مکہ مدینہ ہمارے ایمان کا محور،عقیدت الفاظ میں بیان نہیں ہو سکتی اس موقع پر سعودی سفیر نے کہا کہ پاکستان دوسرا گھر ہے،پاکستان کو ہر شعبہ میں تعاون فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں ،پاکستان کی ترقی اور سلامتی پوری مسلم دنیا کے لئے اہم ہے،دونوں ممالک کے درمیان دائرہ کار کو مزید وسیع کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker