
لاہور (آئی پی ایس ) پاکستان تحریک انصاف کے منحرف ارکان کے ڈی سیٹ ہونے کے باعث خالی ہونے والی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے دوران حکومت پنجاب نےرینجرز تعینات کرنےکا فیصلہ کرلیا ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے امن و امان نے رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے جس کے مطابق رینجرز تعینات کرنے کا مقصد امن و امان بحال رکھنا ہے ۔ خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر رکھا ہے ، پولنگ 17 جولائی کو ہو گی۔ امیدواروں کو انتخابی نشانات 24 جون کو جاری کیے جائیں گے۔