اسلام آبادبلوچستانخیبر پختونخواہسندھعلاقائی

طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ،کئی مکانات ملبے کا ڈھیربن گئے

 

اسلام آباد +کوئٹہ+پشاور+لاہور(آئی پی ایس)پری مون سون کی طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ،متعدد مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئے ،نشیبی علاقے زیر آب ،رابطہ سڑکیں منقطع ،نالے بپھر گئے ۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں پری مون سون بارشوں کےطوفانی اسپیل کے نتیجے میں کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، کوہلو میں ندی نالےبپھر گئے، جس کے باعث کوہلو کوئٹہ قومی شاہراہ زیر آب آگئی۔

قومی شاہراہ زیر آب آنے کے باعث کوہلو کا کوئٹہ اور دیگر شہروں سے رابطہ منقطع ہوچکا ہے، ژوب میں بھی پری مون سون بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے، ڈیرہ بگٹی میں بارش کے باعث خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے تین افراد زخمی ہوئے۔

خیبرپختوانخوا میں بھی پری مون سون بارشوں کےطوفانی اسپیل نے نظام زندگی درہم برہم کردیا ہے، کئی علاقوں میں سیلابی ریلے رابطہ سڑکیں بہالے گئے، جبکہ متعدمکانات تباہ اور بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوچکی ہے۔

ادھر محکمہ موسمیات نے آج بھی پنجاب کے کئی شہروں میں تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے، کراچی والوں کے لئے اچھی خبر ہے کہ شہر میں بادلوں کا ڈیرہ ہے جس کے باعث موسم خوشگوار ہے ساتھ ہی محکمہ موسمیات نے آج ہلکی بارش کی نوید بھی سنارکھی ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker