اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف شہروں میں شدیدزلزلہ، عوام میں خوف وہراس

 

اسلام آباد ،لاہور،پشاور (آئی پی ایس) وفاقی دارالحکومت آسلام آباد، پنجاب اور پشاور سمیت شمالی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق ملتان، بھکر، پھالیہ، کمالیہ، کوہاٹ ،شبقدر، مہمند مالاکنڈ، سوات، بونیر، پشاور، مردان، ہنگو، لکی مروت میں رات گئے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، اس کے علاہ میانوالی، پاکپتن، بھیرہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.1 تھی اوراس کا مرکز پاکستان اور افغانستان کی سرحد تھی جبکہ زلزلے کی گہرائی 54 کلومیٹر تھی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے 30 سے 40 سیکنڈز تک محسوس کیے گئے، واضح رہے کہ زلزلے کے جھٹکے کے نتیجے میں ابھی تک کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاعات سامنے نہیں آئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker