
اسلام آباد (آئی پی ایس) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نوازمیمن کی ہدایات پر بہارہ کہو اسلام آباد میں نالوں کی صفائی آغاز کر دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق ہیوی مشینری کے ذریعے نالوں کی صفائی کی جاری ہے ۔اسلام آباد کے تمام رورل ایریاز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر امتیاز علی جنجوعہ کے سپرد ہیں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر امتیازجنجوعہ نالوں کی صفائی کے کام کی نگرانی کر رہے ہیں ۔ مون سون بارشوں سے پہلے پہلے نالوں کی صفائی مکمل کر دی جائیگی۔ بارشوں کے دوران اداروں کے در میان کوارڈینیشن کو بھی بہتر بنایا گیا ہے۔