
اسلام آباد(آئی پی ایس)سابق اپوزیشن لیڈر میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد و رکن ریجنل ایڈوائزری کونسل پی ٹی آئی راجہ شیراز کیانی نے کہا ہے کہ انشااللہ بلدیاتی انتخابات میں تاریخی فتح حاصل کریں گے اور اسلام آباد کے حقوق اسے دلوا کر رہیں گے یونین کونسل ون سید پور سے بطور چیئرمین کے امیدوار کے اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروانے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الحمدللہ مضبوط پینل تشکیل دیا ہے اور انشااللہ جیت ہمارا مقدر ہوگی انہوں نے کہا کہ بری امام کی معروف سیاسی شخصیت راجہ شاہد مصطفی میرے ساتھ وائس چیئرمین کے عہدے کے لیے امید وار ہوں گے جنہوں نے تاریخ میں پہلی مرتبہ بری امام کو نئی شناخت دی اور گزشتہ نصف صدی سے حل طلب مسائل پر توجہ دی راجہ شیراز کیانی نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے مہنگائی کے نئے ریکارڈ قائم کر دیے ہیں اور ملک میں غریب طبقہ پس کر رہ گیا ہے یہی وجہ ہے کہ روایتی پارٹیاں اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے بھاگ رہی ہیں اور ہم الیکشن کمیشن کے رویے پر تحفظات کے باوجود میدان میں ڈٹ کر کھڑے ہیں، انہوں نے کہا کہ آج عوام اپنے مسیحا عمران خان کو یاد کر رہی ہے جس نے اشرافیہ کے گرد گھیرا تنگ کرکے غریب عوام کو ریلیف فراہم کیا انشااللہ جلد یہ امپورٹڈ حکومت گھر جائے گی اور عوام کی حقیقی نمائندہ حکومت قائم ہوگی