
راولپنڈی (آئی پی ایس)سماجی وانسانی حقوق کی رہنما مریم ادریس نے بھارت میں برسر اقتدار پارٹی بی جے پی کےرہنمائوں کی طرف سے نبی کریم کی شان میں گستاخی پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم کی شان میں گستاخی کسی صورت قبول نہیں، تحفظ ناموس رسالت کے لیے جان بھی قربان ہے، بی جے پی رہنماں کی طرف سے پیارے نبی کریم کی شان میں گستاخی پر پوری امت مسلمہ کے دل دکھی ہیں، مودی سرکار کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے، عالم اسلام سے معافی مانگیگستاخی کے مرتکب رہنماں کو صرف عہدوں اور پارٹی سے باہر نکال دینا کافی نہیں انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے، عالمی برادری، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیمیں بھارت میں بڑھتے اسلامو فوبیا اور ظلم وستم کا نوٹس لیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا، انسانی حقوق کی رہنما مریم ادریس کا کہنا ہے کہ بی جے پی رہنماں کی طرف سے نبی کریم (ص) کی شان میں گستاخی سے عالم اسلام کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، سرور کائنات، آقا دوجہاں پیارے نبی کریم کی شان میں گستاخی کا ایک لفظ بھی برداشت نہیں کر سکتے، ضرورت اس امر کی ہے کہ توہین رسالت کے خلاف عالمی سطح پر قانون سازی کی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ہو.