
اسلام آباد(آئی پی ایس )ترک نغمہ نگار نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے امریکی رپورٹر کو دیئے گئے جواب Absolutely not یعنی بالکل نہیں پر گانا بنادیا ۔ترک نغمہ نگار ترگے ایورن نے انگریزی زبان میں ایب سلیوٹلی ناٹ گیت کا پہلا ٹیزر سوشل میڈیا پر جاری کردیا۔ترگے ایورن کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کئے گئے ٹیزر میں گانے کے بول بھی واضح ہیں۔ترک گلوکار کہہ رہے ہیں ابھرتے ہوئے پاکستان کے لیے اٹھو ، عمران خان کے ساتھ چلو ۔ لاالہ اللہ۔گانے کے پہلے ٹیزر میں عمران خان کو ایبسلیوٹلی ناٹ کہتے ہوئے دکھایا گیا ہے جسے ترک گلوکار نے بھی گایا تھا۔