اہم خبریںپاکستان

مونس الٰہی نے نیب قوانین میں ترامیم کی حمایت کر دی

لاہور(نیوز ڈیسک )مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الٰہی نے نیب قوانین میں ترامیم کی حمایت کر دی۔
نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے مونس الٰہی نے کہا کہ ان کی نظر میں نیب ترمیم بل کا وہ والا حصہ اچھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نیب کو اپنے لگائے گئے الزام کو ثابت کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ نیب کی کچھ چیزیں ہونی چاہئیں جیسے 90 دن کا ریمانڈ ہے، آپ 60 دن کسی کو اندر رکھو ،اس نے کچھ کیا ہو یہ نہ کیا ہو وہ ڈانواں ڈول ہو جاتا ہے۔
مونس الٰہی نے مزید کہا کہ یہ بھی ایک اچھا قدم ہے لیکن یہ شروع عمران خان نے کیا تھا جب انہوں نے نیب قوانین پر نظرثانی کی کوشش کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker