اہم خبریںپاکستان

پاکستانی نژاد آسٹریلوی خاتون کا قتل، وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز کا نوٹس

 وفاقی وزیر وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز ساجد حسین طوری نے پاکستانی نژاد آسٹریلوی خاتون کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات سینئر افسران سے کروائیں ۔ وفاقی وزیر کی جانب سے آئی جی پنجاب کو مراسلہ جاری کیا ہے پاکستانی نژاد آسٹریلوی خاتون کے بہیمانہ قتل سے سمندر پار بسنے والیپاکستانیوں میں شدید بے چینی پائی جارہی ہے ۔ اکستانی نژاد آسٹریلوی خاتون قتل کیس، وفاقی وزیر ساجد حسین طوری کا نوٹس وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز ساجد حسین طوری نے پاکستانی نژاد آسٹریلوی خاتون ساجدہ تسنیم کے قتل کا شدید الفاظ میں مذمت کیا ہے اور غمزدہ خاندان سے گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے مقتولہ کے والد شیر محمد خان سے بیٹی کی وفات پر تعزیت کی ہے۔ انہوں دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحومہ کی درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ انھوں نے کہا کہ اورسیز پاکستانی ساجدہ پروین کے قتل پر دلی دکھ و افسوس ہوا ہے اور وزارت سمندر پار پاکستانیز غمزدہ خاندان کے ساتھ کھڑی ہے اورمقتولہ کے خاندان کو مکمل تعاون کا یقین دلاتی ہے۔ وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز ساجد طوری نے پنجاب پولیس پر زور دیا ہے کہ قتل کی تحقیقات سینئر تفتشکاروں سے کرایا جائے اور قاتلوں کی جلد از جلد گرفتاری کو یقینی بنائے۔ ساجد طوری نے مزید کہا کہ وہ سمندر پار پاکستانیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور انکے ہر مسئلے کو ذاتی طور پر دیکھتے ہیں اور انشااللہ غمزدہ خاندان کو انصاف فراہم ہوگا۔ انہوں نے کہا ایسے دلخراش واقعات پورے ملک کے لئے بدنامی کا باعث بنتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker