اہم خبریںپاکستان

سرکاری ملازمین کے ورک فرام ہوم پر عمل درآمد کیلئے کمیٹی تشکیل

پشاور(آئی پی ایس ) خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کے جمعہ کے دن گھرسے کام کرنے کے معاملے پرکمیٹی تشکیل دے دی۔

کمیٹی کے چیئرمین سیکرٹری خزانہ ہیں جبکہ سیکرٹریز جنگلات وایڈمنسٹریشن کمیٹی کے ارکان ہونگے۔ کمیٹی جمعہ کے دن گھرسے کام کرنے سے متعلق امور طے کریگی۔

خیبرپختونخوا کی حکومت نے توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے سرکاری ملازمین کو جمعے کے روز گھروں سے کام کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے بجٹ میں سرکاری محکموں میں جمعہ کو ورک فراہم ہوم پالیسی کی منظوری دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker