سلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان انسٹیٹویٹ آف میڈیکل سائینسز پمز ملازمین نے ہسپتال کو بند کرنے کا اعلان کردیا ہے -پمزملازمین ایک ہفتہ سے سراپااحتجاج ہیں کیونکہ وزیرصحت قادرپٹیل نے وعدہ کیا تھا کہ شہید ذوالفقارعلی بھٹومیڈیکل یونیورسٹی کا بل سینیٹ سے پہلے ترمیم کے ساتھ پیش کیاجائیگاجس میں پمزملازمین کو شیڈول تھری میں کھا جائیگا،مگر افسوس کہ آج تک اس پر عمل نہ ہوسکا جب تک پمز ملازمین کایہ مطالبہ پورانہیں ہگاہم اپنا حتجاج جاری رکھیں گے،پمز ملازمین کو شیڈول تھری کے علاوہ کوئی قانون قابل قبول نہ ہوگا،فیڈرل ہیلتھ الائنسز کے چیئرمین چوہدری قمر گجر،ترجمان ڈاکٹر حیدرعباسی،قائد ڈاکٹر اسفند یار،وسیم گجر،نائیلہ حسین نے ان خیالات کا اظہار کیا،ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے سید منظر عباس نقوی نے کہاکہ پمز محترمہ شہید بے نظیر بھٹو کی طرف سے گفٹ ہے ،تمام وفاقی ملازمین کی استدعا ہے کہ اس ادارے پمز کو محترمہ کا تحفہ رہنے دیا جائے اورقائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کے نام سے نئے اسپتال اوریونیورسٹیاں بنائی جائیں ،ہم اس حق میں ہیں،چیئرمین چوہدری قمر گجر نے اپنے خطاب میں کہاکہ آج بروز منگل سے اسپتال مکمل بند ہوگااورجب تک ہمارامطالبہ پورا نہیں ہوگاہم احتجاج جاری رکھیں گے۔