
سرینگر(آئی پی ایس)غیر قانونی طور پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی کے دوران تین اور کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق دو نوجوانوں کوبھارتی فوجیوں نے ضلع کپواڑہ کے علاقے لولاب جبکہ ایک نوجوان کو ضلع پلوامہ کے علاقے چاٹہ پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران شہید کیا ۔آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں تلاشی آپریشنز جاری تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مقبوضہ کشمیر میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والوں کی تعداد سات ہوگئی ہے۔