خیبر پختونخواہ

خیبرپختونخواہ ٹیکسٹ بورڈ شدید مالی بحران کا شکار،درسی کتابیں نہ چھپ سکیں

 

پشاور(آئی پی ایس)خیبر پختونخوا ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے اسکولوں کی درسی کتابوں کی چھپائی نہ ہو سکی،درسی کتابوں کی چھپائی نہ ہونے کے باعث بچوں کو مفت کتب مہیا نہیں کی جا سکیںاور سرکاری اسکولوں کے بچے چھٹیوں میں درسی کتابیں پڑھنے سے تاحال محروم ہیں۔

 

خیبرپختونخواہ ٹیکسٹ بورڈ حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بورڈ کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے،چھپائی پر 5 ارب روپے کے اخراجات آتے ہیں، بورڈ کے پاس صرف 3 ارب روپے کے فنڈز موجود ہیں۔

 

چیئرمین ٹیکسٹ بورڈ ارشد خان آفریدی نے کہا کہ مفت سرکاری کتابوں کی چھپائی مسلسل جاری ہے، کتابوں کے لیے فنڈ کا کوئی مسئلہ نہیں، اگلے ہفتے تمام سرکاری سکولوں کو مفت کتابوں کی ترسیل شروع ہو گی۔محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ موسم گرما کی تعطیلات گزرنے سے قبل ہی بچوں کو مفت کتابیں مہیا کر دی جائیں گی۔

 

دوسری جانب مفت سرکاری کتابوں کی چھپائی میں غیر معمولی تاخیر پر صوبائی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس اور تحریک التوا بھی جمع کرائی گئی ہے،ٹیکسٹ بک بورڈ کے ملازمین ادارے میں مالی بحران کے باعث کئی دنوں سے قلم چھوڑ ہڑتال پر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker