اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

ہمیں پیٹرول بم گرانے کے طعنے دینے والے آج مطمئن پھر رہے ہیں، اسد عمر

اسلام آباد(آئی پی ایس )ملک بھر کی طرح اسلام آباد میں بھی حکومت کی طرف ظالمانہ مہنگائی کے خلاف اتوار کی رات زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

مظاہرے کی قیادت سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمر اور ریجنل صدر اسلام آباد علی نواز اعوان نے کی اس موقع پر مظاہرین نے مہنگائی اور امپورٹڈ حکومت ظالمانہ ہتھکنڈوں کے خلاف زبردست نعرے بازی کی مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مہنگائی، لوڈشیڈنگ اور امپورٹڈ حکومت کے خلاف نعرے درج تھے

اس موقع پر چیئرمین عمران خان کا خطاب براہ راست دکھایا گیا، عمران خان کے خطاب سے قبل سیکرٹری جنرل اسد عمر نے مختصر خطاب کیا اور شدید بارش کے باوجود نکلنے پر عوام کے جوش و جذبے کو سراہا اور کہا کہ ہمیں اس امپورٹڈ حکومت سے نجات کے لئے ایسے ہی جذبے کی ضرورت ہے

انہوں نے کہا کہ کل تک ہمیں 137 روپے پر پیٹرول بم گرانے کے طعنے دینے والے آج مطمئن پھر رہے ہیں، دیگر کے علاوہ اس موقع پر سابق رکن قومی اسمبلی راجہ خرم نواز، سینیٹر شبلی فراز، سینیٹر فیصل جاوید، معروف گلوکار سلمان احمد بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker