اہم خبریںپاکستان

صاف اور شفاف انتخابات نہ ہوئے تو ملک میں مزید انتشار ہوگا،عمران خان

اسلام آباد (آئی پی ایس )سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ نیوٹرلز کو سمجھایا کہ سازش ہورہی ہے اگر حکومت گرائی گئی تو آنے والوں سے نہیں سنبھالی جائے گی۔
عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین سے خطاب کیا۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ آج ہماری معیشت خطرے میں ہے،موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ کم کردی ہے،مجھے خوف ہے کہ ملک وہاں پہنچ جائے گا جہاں سری لنکا پہنچ گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا سے سازش ہوئی اوریہاں سے میر جعفر اور میر صادق ان سے ملے جبکہ نیوٹرلز کو سمجھایا کہ سازش ہورہی ہے اگرحکومت گرائی گئی تو آنے والوں سے نہیں سنبھالی جائے گی، جس وقت ان کوسمجھایا گیا وہ سازش کو ناکام بنانے کا وقت تھا ۔
عمران خان نے کہا کہ اگر یہ حکمران ملک پر مسلط رہے تو اداروں کو دفن کردیں گے،پھر کہہ رہا ہوں صرف انتخابات نہیں،صاٖف شفاف انتخابات تک جدو جہد جاری رہے گی، صاف اور شفاف الیکشن نہ ہوئے تو ملک میں مزید انتشار ہوگا۔
سابق وزیر اعظم کا کہنا تھاکہ فیٹف قانون کی منظوری کے لیے ہمیں بلیک میل کیا گیا، مجھے امید ہے کہ ان شاءاللہ پاکستان گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔
انہوں نےکہا کہ جب عدم اعتماد لائی گئی تو ڈالر 178 کا تھا جبکہ آج 208 کا ہے اور ہم نے ہم نے روس سے تیل لینا تھا اور بوجھ عوام پر نہیں آنے دینا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل نے امریکی سفیر کو کہا کہ ہمیں ریلیف دلادی، میں مفتاح اور شہباز کو بتانا چاہتا ہوں کہ امریکیوں کی نظر میں ہر ایک چیز کی قیمت ہے، اور امریکا ہماری حقیقی آزادی کی قیمت لے گا۔
واضح رہے کہ عمران خان کی کال پر ملک کے مختلف شہروں میں پی ٹی آئی کارکنوں نے مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker