
مظفر گڑھ (آئی پی ایس )سابق رکن قومی اسمبلی اور عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی 45 سال کی عمر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ۔
مظفر گڑھ کے جمشید دستی نے پشاور میں مہمند قبیلے سے تعلق رکھنے والی 27 سالہ نازیہ کو اپنا ہم سفر بنایا ہے۔نازیہ نے بینظیر ویمن یونیورسٹی پشاور سے بائیو کیمسٹری میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔
سابق رکن قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ دعوتِ ولیمہ ستمبر یا اکتوبر میں کروں گا، مہنگائی ہے مہمانوں کو دال کھلاوں گا۔خیال رہے کہ جمشید دستی کا نکاح گزشتہ سال جولائی میں ہوا تھا۔