
اسلام آباد(آئی پی ایس)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے کُرم نالہ اسلام آباد کا دورہ کیا ۔ تفصیلات کے مطابق شکایت ملنے پر کُرم نالے کے ارد گرد ڈپٹی کمشنر نے ریونیو ڈیپارٹمنٹ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ گھروں کی تعمیرات کو چیک کیا گیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ریونیو ریکارڈ چیک کرنے پر یہ پرائیویٹ لینڈ ہے، گھر وں کی تعمیرات میں سی ڈی اے ماسٹر پلان کی خلاف ورزی کو چیک کرنے کے لئے رپورٹ سی ڈی اے کو بھجوا دی گئی ہے۔





