
اسلام آباد(آئی پی ایس) سی ڈی اے سینئر سپیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں غیر قانونی نرسریوں کے خلاف کاروائی، وفاقی دارالحکومت میں سرکاری اراضی پر قائم چار غیرقانونی نرسریاں سیل کر دی گئیں ۔سیل کرنے کی کارروائی سی ڈی اے سینئر سپیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں کی گئی ہے۔کاروائی اسلام آباد کے روال ڈیم چوک میں کی گئی ۔ سینئرسپیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں ہونی والی کاروائی میں مقامی پولیس،انفورسمنٹ،انوائرمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے عملے نے حصہ لیا۔