
ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اسلام آباد چوہدری علیم شہاب نے کہا ہے 31 جولائی کو اسلام آباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لیے ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل کیا جائے گا ،امیدوار پینا فلیکس بنوا سکتے ہیں نہ ریلیاں نکال سکتے ہیں ،اعلی حکومتی عہدیدار ، وفاقی وزرا مشیران اور سرکاری عہدیدارن الیکشن مہم میں حصہ نہیں لے سکیں گے، ،انتخابات میں مئیر کا امیدوار ایک لاکھ تک کے اخراجات کر سکتا ہے ،انہوں نے کہا کہ کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر کاروائی کرینگے ،صاف شفاف انتخابات کے لئے تمام اقدامات کررہے ہیں۔امیدوار کارنر میٹنگ اور ڈور ٹو ڈور مہم چلا سکتے ہیں، ہوائی فائرنگ اسلحے کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائیگی ۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے لوکل گورنمنٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے 20 جولائی تک کاغزات جمع کروائے جا سکتے ہیں جبکہ 31 جولائی کو پولنگ ہو گی ۔ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے بتایا کہ چار سو کے قریب کاغزات نامزدگی جمع ہوچکے ہیں۔ پچاس یونین کونسل میں الیکشن ہونگے تمام امیدواروں سے گزارش ہوگی کہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں ۔