
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں برساتی نالوں کی مکمل صفائی اور اضافی بارش کی صورت میں حفاظتی اقدامات مکمل کر نے کی ہدایت،ڈپٹی کمشنر کا بہارہ کہو،کچی آبادی،سیکرٹریٹ سمیت مختلف علاقوں میں برساتی نالوں کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے دورہ،اس موقع پر اے ڈی سی جی اسلام آباد،اے سی سیکرٹریٹ،ڈائریکٹر سینیٹیشن،ڈپٹی ڈائریکٹر ایم پی او سی ڈی اے بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ نالوں کے قریب تجاوزات کے خاتمے کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے صبح بارش کے دوران ای الیون کا دورہ کیا۔ برساتی نالوں پر سی ڈی اے اور سوسائیٹیز کی طرف سینالوں کی صفائی اور چوڑائی کے کام کا معائنہ کیا۔اے سی صدر ثانیہ حمید،ڈپٹی رجسٹرار کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائیٹیز کامران چیمہ، ٹیکنیکل ٹیمیں بھی اس موقع پر ڈی سی کے ہمراہ تھے۔ سوسائٹییز کی انتظامیہ کو ہدایات دیں کہ سوسائیٹیز کے درمیان گزرنے والے نالوں کے اردگرد تجاوزات اور صفائی کے لئے کام کو تیز کیا جائے ۔ ڈپٹی کمشنر نے انتظامیہ کو سختی سے ہدایت کی کہ سوسائیٹیز کی انتظامیہ نالے کے ارد گرد رہائشی گھروں اور کمرشل پلازے کی بیسمنٹس کو فوری بند کروائیں ۔انہوں نے کہاکہ نالوں کی صفائی اور اردگرد تجاوزات کو ہٹانا سوسائیٹیز کی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔لوگوں کی حفاظت کے لئے غفلت کی صورت میں ذمہ داران کے سختی سے نمٹا جائے گا۔