گلگت بلتستان

شدید سیلاب اور آندھیاں چلنے کا امکان ،الرٹ جاری

اسلام آباد(آئی پی ایس)قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے (این ڈی ایم اے)نے گلگت بلتستان کے قدرتی آفات سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ تیار اور چوکنا رہیں کیونکہ خطے کے پسماندہ علاقوں میں شدید سیلاب، تودے گرنے اور آندھیاں چلنے کا امکان ہے۔

 

 

یہ ہدایات محکمہ موسمیات پاکستان کی طرف سے گلگت بلتستان میں موسم کی موجودہ صورتحال اور بارشوں کے سبب برفانی تودے گرنے کی پیشنگوئی کے تناظر میں جاری کی گئی ہیں۔ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ اداروں سے رابطے میں رہے تاکہ سڑکوں کی بندش اور نقصان کی صورت میں متاثرہ مقامات پر ضروری سازوسامان اور آلات کی پہلے سے منتقلی اور انتظامات کے ساتھ ساتھ ہنگامی صورتحال میں خدمات فراہم کرنے والے افراد کی دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker