اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

شمالی وزیرستان ،دہشتگردوں کاسکیورٹی فورسز پر حملہ، ایک اہلکار شہید

راولپنڈی(آئی پی ایس)شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں نائیک شہید ہوگئے۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق شمالی وزیرستان کے ضلع میران شاہ میں دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں نائیک زاہد احمد نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد مارا گیا جس کی شناخت ضیا اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ دہشتگردوں سے اسلحہ اورگولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker