
اسلام آباد(آئی پی ایس)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے آج بارش کے دوران ای الیون کا دورہ کیا۔ برساتی نالوں پر سی ڈی اے اور سوسائیٹیز کی طرف سےنالوں کی صفائی اور چوڑائی کے کام کا معائنہ کیا۔
اے سی صدر ثانیہ حمید،ڈپٹی رجسٹرار کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائیٹیز کامران چیمہ، ٹیکنیکل ٹیمیں بھی اس موقع پر ڈی سی کے ہمراہ تھے۔ سوسائٹییز کی انتظامیہ کو ہدایات دیں کہ سوسائیٹیز کے درمیان گزرنے والے نالوں کے اردگرد تجاوزات اور صفائی کے لئے کام کو تیز کیا جائے ۔ ڈپٹی کمشنر نے انتظامیہ کو سختی سے ہدایت کی کہ سوسائیٹیز کی انتظامیہ نالے کے ارد گرد رہائشی گھروں اور کمرشل پلازے کی بیسمنٹس کو فوری بند کروائیں ۔
انہوں نے کہاکہ نالوں کی صفائی اور اردگرد تجاوزات کو ہٹانا سوسائیٹیز کی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔لوگوں کی حفاظت کے لئے غفلت کی صورت میں ذمہ داران کے سختی سے نمٹا جائے گا۔