تجارت

مہنگائی کا طوفان برپا ہو گیا ،پیٹرول بجلی کے بعد آٹا بھی مہنگا

لاہور(آئی پی ایس)چکی مالکان نے دیسی آٹا 3روپے فی کلو مہنگا کر دیا،فی کلو قیمت 98 روپے مقررکر دی گئی جبکہ چکی مالکان نے قیمتیں مزید بڑھانے کا عندیہ دے دیا۔

 

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں گندم کی قلت دن بدن بڑھنے لگی ہے جس کی وجہ سے آٹے کی قیمتیں متاثر ہورہی ہے۔پنجاب کے تمام اضلاع کی غلہ منڈیوں میں گندم کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہوچکا ہے۔جنرل سیکرٹری لاہور چکی آٹا اونرز ایسوسی ایشن عبد الرحمان نے اوپن مارکیٹ میں گندم کے دام کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ چکی مالکان کا عندیہ ہے کہ قیمتیں مستحکم نہ ہوئیں تو چکی آٹا مزید مہنگا ہو سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker