پاکستانپنجاب

جے یو آئی کا اہم اجلاس کل طلب

 

راولپنڈی(آئی پی ایس)جےیوآئی ضلع راولپنڈی کی جنرل کونسل کا اجلاس صدر کامران مارکیٹ راولپنڈی 19 جون کو دن 10 بجے طلب کرلیا گیا ۔

 

ترجمان جے یو آئی ضیاءاللہ خان کے مطابق اجلاس کی صدارت ضلعی امیر حافظ ڈاکٹر ضیاءالرحمن کریں گے اور جمعیت علماء اسلام ضلع راولپنڈی کی جنرل کونسل کا اجلاس کامران مارکیٹ صدر میں منعقد ہوگا۔ضیاءاللہ خان نے بتایا کہ اجلاس میں ممکنہ بلدیاتی انتخابات اور عام انتخابات کے لیے مؤثر شمولیت کے لیے تجاویز اور آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔

 

اجلاس میں ضلع کی تازہ ترین سیاسی صورتحال کا جائزہ لیکر اس میں مؤثر جماعتی کردار کے متعلق روڈ میپ تشکیل دیا جائیگا۔ضیاءاللہ خان کے مطابق ارشد عباسی جنرل سیکٹریری جےیوآئی راولپنڈی نے تمام اراکین ضلعی جنرل کونسل کا اجلاس میں اپنی شرکت یقینی بنانے کی تاکید کی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker