
اسلام آباد(آئی پی ایس ) تحریک بحالی پمز کے چیئرمین چوہدری قمر جاوید گجر نے لیبارٹری استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بھر میں صحت کے سب سے بڑے ادارے پمز کو کھلواڑ نہیں بننے دینگے ، ہر حکومت اس ادارے کو اپنی جاگیر سمجھتی ہے ۔
نئے نئے تجربات کئے جاتے ہیں ، موجودہ حکومت پمز کو شیڈول تھری میں رکھنے کا وعدہ پورا کرے ۔ تمام سٹاف سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کر رہے ہیں اگر شنوائی نہ ہوئی تو احتجاج کا دائرہ وسیع کرنے پر مجبور ہونگے ۔ جمعہ کو ہونیوالی تقریب سے نان گزٹیڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن پمز شاہین گروپ کے سرپرست اعلی چوہدری محمد فیاض نے بھی خطاب کیا ۔
اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہمیں حکومت ہڑتال پر مجبور نہ کرے کیونکہ ہڑتال سے مریضوں میں سخت بے چینی اور پریشانی ہوتی ہے ۔ حکومت پمز کو شیڈول تھری میں رکھے ۔ استقبالیہ سے محمد نواز لالی، ملک طاہر اہوان، وسیم گجر ، را صداقت ، محمد احمد، ساجد غفور ، عرفان بھٹی ، ملک تنویر نوشاہی ، ثاقب قریشی ، عارف مسیح ، حسن جان ، یاسمین یوسف ، الطاف احمد اور دوسرے مقررین نے بھی خطاب کیا ۔ قمر گجر نے مزید کہا کہ بروز ہفتہ سے صبح 8 تا 11 بجے تک ا حتجاج ہو گا ۔تمام سروسز بند ہونگی۔