اہم خبریںتجارت

نیپرا کی” بجلی حفاظت کے ساتھ "مہم کے طور پر ویبینار کا انعقاد

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) ہیڈ کواٹرز میں نیپرا کی” بجلی حفاظت کے ساتھ” مہم کے طور پر پشاور الیکٹرک پاور کمپنی (پیسکو) کے تعاون سے "عارضی حفاظتی گراؤنڈنگ” پر ایک ویبینار کا انعقاد کیا گیا۔

چیئرمین نیپراتوصیف ایچ فاروقی نے اپنے ابتدائی کلمات میں ملازمین اور شہریوں کی قیمتی جانوں کو بجلی کے خطرات سے بچانے کے لیے فکسڈ اور عارضی بنیادوں پر کی جانے والی گراؤنڈنگ کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور اس امید کا اظہار کیا کہ یہ ویبینار نیپرا کے پاور سیکٹر میں صفر حادثات کے ہدف کو حاصل کرنے میں بہت اہم کردار ادا کرے گا۔

ویبنار میں پاکستان کے پاور سیکٹر کے سینکڑوں سیفٹی پروفیشنلز اور فیلڈ سٹاف کے ساتھ ساتھ نیپرا حکام نے بھی شرکت کی۔ ویبینار کا بنیادی مقصد یہ سیکھنا تھا کہ فیلڈ میں برقی نظاموں اور کھمبوں پر کام کرتے ہوئے حادثات کو روکنے کے لیے عارضی حفاظتی بنیادوں پر کی جانے والی گراؤنڈنگ کو صحیح طریقے سے کیسے لاگو کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker