
ملتان(آئی پی ایس )پاک سرزمین پارٹی کے ممبر نیشنل کونسل و صدر جنوبی پنجاب کرامت علی شیخ نے پی ایس پی کے مرکزی صدر انیس قائم خانی اور افتخار عالم پر قاتلانہ حملے کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انیس قائم خانی پر حملہ سندھ حکومت کی گڈ گورننس کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے
جہاں اتنی اہم شخصیت محفوظ نہیں ہے تو عام آ دمی کیسے محفوظ رہ سکتا ہے انیس قائم خانی پر قاتلانہ حملے میں ملوث ذمہ داروں کو فی الفور گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے اور پارٹی قائدین کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور قائدین سید مصطفی کمال،انیس قائم خانی کو فی الفور سیکیورٹی فراہم کی جائے اگر انیس قائم خانی،افتخار عالم پر حملہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار نہ کیا گیا تو پی ایس پی جنوبی پنجاب احتجاج پر مجبور ہو جائے گی۔