اہم خبریںپاکستان

پیٹرول مہنگا ہونے پر ڈرائیوروں کا احتجاج ، رکشوں کو آگ لگا دی

نواب شاہ(آئی پی ایس ) پیٹرول مہنگا ہونے پر رکشہ ڈرائیوروں نے 2 رکشوں کو آگ لگا دی اور بچوں کے ساتھ خودسوزی کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرول مزید مہنگا ہونے سے عوام کا صبر جواب دے گیا، نواب شاہ میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر متعدد رکشہ ڈرائیورں نے احتجاج کیا۔احتجاج کے دوران ڈرائیوروں نے رکشوں کو آگ لگادی جبکہ مظاہرین نے شہباز شریف حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔

ڈرائیوروں نے کہا کہ حکومت نے پیٹرول مہنگا کرکے ہماراروزگارچھین لیا ہے ، آج رکشوں کو آگ لگائی، کل ہم بچوں کیساتھ خودسوزی کریں گے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ شہباز حکومت نے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی، اس حکومت نے سفید پوش طبقے کو بھکاری بنادیا۔ خودکشی کے سوا کوئی راستہ نہیں چھوڑا۔اس کے علاوہ ساہیوال،بھکر، میانوالی،چیچہ وطنی، جہانیاں، ٹوبہ ٹیک سنگھ سکھر، گھوٹکی، سجاول میں بھی پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر احتجاج ہوا ، جس میں حکومت مخالف نعرے لگائے جبکہ مظاہرین نے پٹرولیم مصنوعات سستی کرنے کا مطالبہ کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker