اہم خبریںپاکستان

سرکاری سکیم کے تحت 16ہزار 819عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ گئے

مدینہ منورہ (آئی پی ایس )سرکاری سکیم کے تحت 16819 عازمین حج مجموعی طور پر 60 پروازوں کے ذریعہ مدینہ منورہ پہنچ گئے ہیں جبکہ 296 عازمین کورونا پی سی آر مثبت آنے اور دیگر وجوہات کی بنا پر ڈراپ آئوٹ ہوگئے ہیں ۔

پاکستان ہائوس میں قائم میڈیا سیل کی طرف سیفراہم کردہ اعدادو شمار کے مطابق مجموعی طور پر4800 سے زائد عازمین مدینہ منورہ سے روانہ کر دیئے گئے ہیں ۔ حج سے قبل مدینہ منورہ براہ راست فلائٹ آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے ۔ اے پی پی سے بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر حج مدینہ ضیا الرحمان کا کہنا تھا کہ انہوں نے تمام معاونین کو ہدایت کر رکھی ہے کہ وہ اپنے آرام کی پرواہ کئے بغیر اپنے حاجیوں کی خدمت کریں یہی ان کی اصل ذمہ داری ہے اور اسی کا انہیں اجر ملے گا ۔ کھانے رہائش اور دیگر مسائل کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جس شعبہ سے متعلق جیسے ہی شکایت ملتی ہے ہم فوری کاروائی کرتے ہیں۔

پاکستان ہائوس مدینہ منورہ میں قائم شکایت سیل میں عازمین کی کھانے، رہائش اور دیگر مسائل کے حوالے سے کچھ شکایات آئیں تھیں۔ جن کا فوری ازالہ کیا جاتا ہے۔ معیاری کھانا تین وقت فراہم کیا جا رہا ہے۔ مصالحے مجموعی طور پر ایسے استعمال کیے جاتے ہیں جو ضعیف حجاج کیلئے بھی یکساں مفید ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker