اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے قیمتیں بڑھانے کے سوا کوئی چارہ نہیں: شہباز شریف

 

اسلام آباد (آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے قیمتیں بڑھانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں، معاہدے پر پی ٹی آئی حکومت نے دستخط کیے تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ہم معاشی مشکلات سے نکلیں گے،آئی ایم ایف اور پی ٹی آئی حکومت کی ڈیل کی تفصیلات سے جلد قوم کو آگاہ کریں گے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے، پاکستان مسلم لیگ ن کی اتحادیوں پر مبنی مخلوط حکومت نے مسلسل تیسری بار پٹرولیم قیمتیں بڑھائی ہیں، گذشتہ 20 روز کے دوران پٹرول کی قیمت میں 84 روپے، ڈیزل کی قیمت میں 119 روپے کا ریکارڈ اضافہ کیا گیا ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شہریوں نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی مزید بڑھے گی، حکومت عوام کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker