اسلام آباداہم خبریں

اسلام آباد میں غیر ملکی خاتون سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

اسلام آباد: اسلام آباد پولیس نے غیر ملکی خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا،ملزم پرائیویٹ سکیورٹی کمپنی میں سکیورٹی گارڈ تھا۔

آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ غیر ملکی خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے،ملزم محمد سفیر پرائیویٹ سکیورٹی کمپنی میں سکیورٹی گارڈ تھا۔ڈاکٹر اکبر ناصر خان کا کہنا ہے کہ ملزم نے 06جون کو غیرملکی خاتون کے ساتھ زیادتی کی اور فرار ہو گیا تھا،ملزم کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ نمبر 511/22بجرم 376/377ت پ در ج ہے،ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اعتراف جرم کر لیا ہے،ملزم کو ٹھوس شواہد کی روشنی میں سزا دلوا کر نشان عبرت بنایا جائے گا۔آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ ملزم کی گرفتاری میں ڈی آئی جی آپریشنز سہیل ظفر چٹھہ اور ان کی ٹیم نے بہترین کام کیا،بڑی کامیابی پر تمام ٹیم کو انعامات دئیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker