اسلام آباداہم خبریں

مون سون بارشیں، انتظامیہ کی تیاریاں شروع،ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس

اسلام آباد(آئی پی ایس)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی زیر صدارت اسلام آباد میں سیلاب کے حوالے سے اجلاس

 

،اسلام آباد میں مون سون بارشوں کی صورت میں سیلاب سے نمٹنے کے لئے پیشگی اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

 

این ڈی ایم اے،سی ڈی اے ،محکمہ موسمیات ،اریگیشن اسلام آباد اور پنجاب ڈیپارٹمنٹ کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ سیلاب کے بارے میں پیشگی اطلاع اور اس قدرتی آفت سے نمٹنے کے لئے پیشگی اقدامات کر رہے ہیں ۔گزشتہ سال اسلام آباد میں مون سون میں نالوں میں طغیانی اور زیادہ بارشوں کی وجہ سے کافی نقصان ہوا تھا۔اس مرتبہ نالوں کی صفائی اور چوڑائی کی جاچکی ہے تاکہ نالوں میں زیادہ بارشوں کی صورت میں پانی کے بہا میں رکاوٹ نہ ہو۔اسلام آباد میں نالوں کی صفائی اور ان پر تجاوزات کے خاتمے کے لئے متعلقہ ادارے مزید اقدامات کریں۔ ڈپٹی کمشنراسلام آباد نے اس موقع پر کہا کہ تمام سوسائیٹیز کو نوٹسز جاری کئے جائیں کہ وہ سوسائٹی میں گزرنے والے برساتی نالوں کو اوپر سے بند نہ کریں اور ان صفائی کے لئے موثر حکمت عملی اپنائیں ۔ڈپٹی کمشنرریپڈ ریسپانس ٹیمیں تشکیل دی جائیں تاکہ سیلاب کی صورت میں بروقت کارروائی کی جاسکے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker