پشاور(آئی پی ایس)خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں جنگلات کو آگ لگنے کے واقعات، وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن کے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ ، وزیر اعلی کی تمام اداروں اور محکموں کو ملوث افراد کے خلاف تحقیقات اور کاروائی تیز کرنے کی ہدایت پشاور ،اس موقع پر وزیر اعلی نے کہا کہ جنگلات ہمارا قومی اثاثہ ہے ۔نقصان پہنچانے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا ،ملوث افراد کو سخت سزائیں دلواکر کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،صوبائی حکومت جنگلات کے تحفظ اور مزید شجرکاری کے کوشاں ہے،ماحولیاتی آلودگی اور تبدیلی کے اثرات کم کرنے کیلئے صوبائی حکومت کے اقدامات کو عالمی سطح پر پزیرائی ملی، اہل علاقہ حکومت کے ساتھ مل کر جنگلات کا تحفظ یقینی بنائیں،جنگلات ہمارے بہتر مستقبل کی ضمانت ہے۔ جنگلات کے تحفظ پر کوئی سمجوتہ نہیں کیا جائے گا ، وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے ریسکیو آپریشن میں خدمات دینے والے محکموں اور افراد کو بھی خراج تحسین پیش کیا، شہید اور زخمی اہلکاروں نے قوم کیلئے قربانی دی۔ جس کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔