اسلام آباداہم خبریں

بلدیاتی انتخابات،ن لیگ پی پی عوام کے پاس جانے سے خوفزدہ ہیں، راجہ شیراز کیانی

اسلام آباد (آئی پی ایس)رکن ریجنل ایڈوائزری کونسل پی ٹی آئی اسلام آباد اور سابق اپوزیشن لیڈر ایم سی آئی راجہ شیراز کیانی نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت عوام کے پاس جانے سے خوفزدہ ہے اس لیے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار اختیار کر رہی ہے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی طرف اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کروانے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کے معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے شیراز کیانی نے کہا کہ ان کو پتہ ہے کہ وہ میدان میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کا مقابلہ نہیں کرسکتے اس لیے بلدیاتی انتخابات موخر کروانے کے لیے حیلے بہانے ڈھونڈ رہے ہیں یہ پی ٹی آئی ہی تھی جس نے سب سے پہلے اسلام آباد میں 100 یونین کونسلز کی تجویز دی بلکہ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس میں بھی شامل کیا لیکن ن لیگ نے ہائی کورٹ سے اس آرڈیننس کو ختم کروایا اب 100 یونین کونسل کی تکرار سوائے بہانے بازی کے کچھ نہیں انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے فرار کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ انہیں اسلام آباد میں من مرضی کی پوسٹنگ ٹرانسفر کا موقع نہیں ملا اور وہ الیکشن لڑنے کے روایتی ہتھکنڈوں سے محروم رہیں گے اس لیے وہ ممکنہ شفاف انتخابات سے بھاگنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اپنے تمام تر تحفظات کے باوجود بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے تیار ہے اور انشااللہ ہم یہ انتخابات واضح اکثریت سے جیت کر اسلام آباد کو اس کی شناخت لوٹانے کا جو عمل پی ٹی آئی حکومت کے دوران شروع کیا تھا وہ تسلسل جاری رکھیں گے الحمدللہ گزشتہ ساڑھے تین سال کے دوران اسلام آباد بدل چکا ہے اور چور لٹیرے مسترد ہو چکے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker