اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

ہم فیصلے کرنے والے نہیں مشرف جب باہر گئے تو کوئی نہ روک سکا ، یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد(آئی پی ایس)سابق وزیر اعظم اور پیپلزپارٹی کے سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ہم فیصلے کرنے والے نہیں ہیں ، پرویزمشرف بے شک واپس آئیں یہ ان کا گھر ہے ۔

 

تفصیلات کے مطابق چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا ، جہاں سابق صدر پرویز مشرف کی بیمار اور وطن واپسی کا معاملہ ایوان بالا میں زیر بحث رہا ، اس موقع پر سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سب کے ساتھ برابر کا رویہ ہونا چاہیے ، جب پرویز مشرف صدر تھے تو میں جیل میں تھا لیکن ہائوس فلور پرکہہ دیا تھا کہ میں نے پرویز مشرف کو معاف کر دیا ، پرویز مشرف بے شک واپس آئیں یہ ان کا گھر ہے ، ویسے بھی ہم فیصلے کرنے والے نہیں ہیں کیوں کہ جب پرویز مشرف باہر گئے تو کوئی نہ روک سکا۔

 

ایوان بالا میں اظہار خیال کرتے ہوئے جے یو آئی ف کے سینیٹر غفور حیدری نے کہا کہ میں پرویز مشرف کے دور میں جیل میں رہا لیکن سابق صدر پرویز مشرف کی واپسی کا مخالف نہیں ہوں کیوں کہ پرویز مشرف اس وقت زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے ، اگر ہم کہیں کہ پرویز مشرف وطن واپس نہ آئے تو یہ مناسب نہیں ہوگا۔واضح رہے کہ سابق صدر اور آرمی چیف پرویز مشرف کو وطن واپس لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،

 

ان کی سیاسی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کے صدر افضال صدیقی نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کی صحت کے پیش نظر انہیں پاکستان لے جانے کا فیصلہ کیا ہے ، اس سلسلے میں حکومت پاکستان کو بھی آگاہ کردیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سابق صدر چک شہزاد میں واقع اپنے فارم ہائوس میں رہائش اختیار کریں گے جہاں وہ جلد صحت یاب ہوجائیں گے جس کی ہمیں امید بھی ہے اور دعا بھی کر رہے ہیں لیکن جہاں تک ان کی صحت کا تعلق ہے تواس وقت وہ زیادہ ٹھیک نہیں ہیں انہیں دعائوں کی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker